

Loading content...
دوستو !… جس طرح انسان کے ظاہری تعلقات ہوتے ہیں اسی طرح معنوی تعلقات بھی ہوتے ہیں جو باطنی مگر حقیقی تعلقات ہوتے ہیں جیسا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ ظاہری تعلقات میں والدین کا حق سب پر فوقیت رکھتا ہے تو اس کی وجہ کیا ہے؟… اس کی وجہ یہ ہے کہ والدین انسان کے وجود و تخلیق کا ظاہری ذریعہ ہیں کیونکہ اگر والدین نہ ہوتے تو آپ اس دنیا میں نہیں آسکتے تھے … لیکن باطنی و معنوی طور پر دیکھا جائے تو آپ کے وجود و پیدائش کا ذریعہ والدین نہیں بلکہ ایک باطنی نظام ہے اور انسانیت کی تخلیق کا موجب و سبب و ذریعہ وہ ذات اقدسؐ ہے جس کے کیلئے یہ ساری کائنات بنائی گئی ہے اور جن کے بارے میں حدیث قدسی میں فرمایا گیا ہے ٭ لولاک لما خلقت الافلاک…
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار