

Loading content...
()والدین یعنی ماں باپ کو اوّلیت حاصل ہے اور ان کے حقوق شرع شریف نے بہت زیادہ عائد فرمائے ہیں یعنی یہاں تک فرمایا گیا ہے کہ والدین کی نافرمانی سے بچو کیونکہ والدین کے حقوق ادا نہ کرنے والا عاق ہوتا ہے اور عاق جنت کی خوشبو کو بھی نہیں پا سکے گا اسی طرح فرمایا گیا کہ اگر والدین کہیں تو زمین و جائداد چھوڑ دو، وہ کہیں تو گھر چھوڑ دو، وہ کہیں تو بیوی اور بچوں کو بھی چھوڑ دو …بشرطیکہ وہ دین دار ہوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار