

Loading content...
انسان کے تعلقاتِ مشاغل میں سے ایک عبادت و دین کا تعلق ہوتا ہے اور دوسرا جرائم اور گناہ کا تعلق ہوتا ہے مگر یہ بھی ایک عجیب بات ہے کہ دین و عبادت کا تعلق اکثر غیر مضبوط ہوتا ہے اور جرائم اور گناہ کا تعلق اکثر مضبوط ہوتا ہے … یعنی ایک پیشہ ور مجرم یا بدمعاش دوسرے بدمعاش کی دوستی میں جتنا راسخ ہوتا ہے ایک عبادت گزار دوسرے عبادت گزار دوست کی دوستی میں اتنا راسخ نہیں ہوتا…میں اس کی ایک مثال عرض کرتا ہوں کہ ہمارے پنجاب کا ایک مشہور واقعہ ہے کہ یہاں دو بدمعاشوں کی آپس میں دوستی تھی ان میں سے ایک مفرور تھا اور دوسرا مفرور نہیں تھا … جو مفرور نہیں تھا اس کی شادی ہورہی تھی جب سہرہ بندی کی رسم ادا ہونے لگی تو ایک شخص نے آکر بتایا کہ تمہارے دوست پر پولیس ریڈ ہونے جا رہا ہے اور اس ریڈ میں اسے ماردیا جانا ہے … اس بدمعاش نے سہرے اتار پھینکے اور رشتہ داروں سے کہا کہ میں اپنے دوست کی مدد کیلئے جاتا ہوں اگر زندہ رہا تو آکر دوبارہ یہ رسمیں ادا کرلوں گا اور اگر مرگیا تو میری منگیتر کو اجازت ہے جس کے ساتھ چاہے شادی کرلے … وہ آدمی فوراً باہر آیا گھوڑے پر سوار ہوکر اپنے ساتھی کے پاس پہنچ گیا اور وہاں پولیس مقابلے میں ماراگیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار