

Loading content...
دوستو!…آپ کے سامنے کئی مثالیں ہیں مثلاً انسان کا کسی شخص کے ساتھ محلے داری یا شہرداری کا تعلق ہوتا ہے تو انسان اس کے دکھ سکھ کیلئے وقت نکالتا ہے یعنی وقت کی قربانی دیتا ہے، اس کی غمی وخوشی میں برادری قائم رکھنے کیلئے مالی امداد بھی کرتا رہتا ہے جسے سرائیکی میں بھاجی داری بھی کہتے ہیں اور برادری کا پیر کہتے ہیں یعنی شادی پر سلامی کے طور پر دلہن کے نثار کے طورپر یا اسی طرح کی دوسری روایتی مدوںمیں وہ دونوں طرف کچھ نہ کچھ دیتا بھی ہے اور جواباً وہ بھی ولیمہ وغیرہ کھلا کر ایک قربانی ہی دیتے ہیں …اسی طرح کسی کے فوت ہونے پر بھی کچھ نہ کچھ دینا پڑتا ہے تاکہ یہ برادری قائم رہ جائے … ایک مقولہ ہے کہقرضہ نہ مانگنے سے گیا اور تعلق نہ ملنے سے گیایعنی قرضدار سے مطالبہ چھوڑ دیا گیا تو قرضہ ڈوب جائے گا اور تعلق دار سے ملنا چھوڑ دیا تو تعلق ختم ہوجائے گا…یعنی سب سے پہلے جو قربانی دینا پڑتی ہے وہ وقت کی ہوتی ہے کہ انسان کو تعلق داروں کیلئے وقت نکالنا پڑتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار