

Loading content...
دوستو !… یہ ایک حقیقت ہے کہ انسان جس معاشرے میں رہتا ہے وہاں کے افراد سے اس کا ایک تعلق بھی ہوتا ہے … اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ سب کے ساتھ ایک جیسا تعلق نہیں ہوتا بلکہ ہر فرد سے انسان کا ایک منفرد تعلق ہوتا ہے یعنی کچھ لوگوں سے روشناسی کا تعلق ہوتا ہے اور صاحب سلام تک بات رہتی ہے، کچھ لوگوں سے ہمسایہ گری کا تعلق ہوتا ہے، کچھ لوگوں سے محلے داری یا شہرداری کا تعلق ہوتا ہے، کچھ لوگوں کے ساتھ دوستی اور قربت کا تعلق ہوتا ہے، کچھ لوگوں کے ساتھ رواداری کا تعلق ہوتا ہے، کچھ لوگوں کے خاندانی تعلق ہوتا ہے، کچھ لوگوں کے ساتھ رشتہ داری کا تعلق ہوتا ہے اور یہ تعلق کئی حصوں میں تقسیم ہوتا ہے یعنی باپ کے حوالے سے رشتہ داری، ماں کے حوالے سے رشتہ داری، بیوی کے حوالے سے رشتہ داری، کچھ لوگوں کے ساتھ اپنائیت اور محبت قلبی کا تعلق ہوتا ہے، اور کچھ لوگوں کے ساتھ انسان بھرپور محبت کرتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار