

Loading content...
دوستو !… اس واقعہ میں ہمارے لئے نصرت کے بہت سے اسباق و درس ہیں اور سب سے بڑا درس یہ ہے کہ جو انسان اپنے ولی العصرعلیہ الصلوات والسلام کی نصرت کی تمناکرتا ہے وہ زمانی و مکانی اعتبار سے چاہے کتنا بعید کیوں نہ ہو اسے نصرت سے محروم نہیں رکھاجاتا اور اسے نصرت کا موقعہ ضرور دیا جاتا ہے اس لئے ہر مومن پر دعائے نصرت اور نصرت کی خواہش کرنا لازم ہے اور یہ دعا کرنے والا کبھی محروم نہیں ہوتا مگر یہ بات یاد رہے کہ دعا کا مقام اپنی طرف سے سب کچھ کرنے کے بعد آتا ہے یعنی اگر کوئی انسان کنویں میں گرگیا ہے تو پہلے تو اسے نکالنے کی پوری کوشش کرنا چاہیے اور جہاں اپنی کوششیں کام نہ کریں وہاں سے دعا کی سرحد شروع ہوجاتی ہے اس لئے اپنی طرف سے پہلے عملی نصرت تاحد امکان کرنا چاہیے اور اس کے بعد دعا بھی کرنا چاہیے کہ ہمیں نصرت کا موقعہ عطا فرمایا جائے تو پھر یہ دعا کبھی رد نہیں ہوگی … آئیے ہم سب مل کر دعا کریں کہ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف اپنے اجداد طاہرین علیہم الصلوات والسلام کا انتقام لینے جلدی تشریف لائیں اور اپنے اجداد طاہرین علیہم الصلوات والسلام کے ماتم داروں اور زنجیر زنوں کو اپنی نصرت کی توفیق اور موقعہ عطا فرمائیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار