

Loading content...
جب آپ نے یہ آواز دی تو اس وقت ایک فرشتہ جناب سعید احنف سلام اللہ علیہ کی مزار پر حاضر ہوا اور عرض کیا کہ حضور آپ کی خواہش تھی کہ میں کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام کی نصرت میں شہادت کے مراتب اعلیٰ کا ادراک کروں اگر آپ کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام کی نصرت کرنا چاہیں تو اس وقت کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام کو ناصرین کی بہت ضرور ت ہے کیونکہ سارے ناصرین اپنی اپنی قربانیاں پیش کرکے جاچکے ہیں …یہ سن کر جناب سعید احنف اپنی مزار سے کفن جھاڑتے ہوئے باہر آئے … وہ فرشتہ انہیں کربلا کی سرزمین پر لایا اور پاک خیام کے باہر کھڑا کردیا…یہ آہستہ آہستہ چلتے ہوئے خیام کے قریب آئے اور آواز دی مولا کریمعلیہ الصلوات والسلام آپ نے مجھے اپنی نصرت کیلئے یاد فرمایا ہے اب آپ کہاں ہیں؟ مجھے نہیں معلوم کہ آپ کہاں ہیں؟ یہ کہہ کرآپ نے خیام کی چوب پکڑ کر رونا شروع کردیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار