

Loading content...
اور وہ دل ہی دل میں کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام کی نصرت میں شہادت کی دعا فرماتے رہتے تھے اور کسی پر کبھی اپنی یہ دعا ظاہر نہیں فرمائی تھی…اسی طرح دن گزرتے گئے سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو کفار کے ساتھ ایک غزوہ درپیش ہوا تاریخ نے اس غزوہ کا نام نہیں لکھا صرف اتنا لکھا ہے کفار نے سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ جنگ کی اور یہ جناب سعید احنف سلام اللہ علیہ بھی اس غزوہ میں شریک ہوئے اور سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی جی توڑ کر نصرت کی اور زخموں سے چور ہوکر زمین پر گرپڑے … جب جنگ فتح ہوچکی تو سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اصحاب سے فرمایا کہ اپنے زخمیوں کو جمع کریں اور شہیدوں کی لاشوں کی تدفین کریں … جب لوگ جناب سعید احنف سلام اللہ علیہ کے سرہانے پہنچے تو ان کی رمق جان باقی تھی … سرورکونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھی میدان میں زخمیوں کے سرہانے تشریف لے جارہے تھے جب ان کے سرہانے پہنچے تو دیکھا ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار