

Loading content...
ہاں تو میں عرض کر رہا تھا کہ جب سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے لعل کو آغوش میں لیا تو دہن مبارک میں اپنی زبان مبارک دی اور چشمہ سلسبیل سے انہیں سیراب فرمایا اس کے بعد جناب جبریل علیہ السلام نازل ہوئے اور انہوں نے واقعات کربلا عرض کئے … گویا یہ کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام کی پہلی مجلس تھی جس میں سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اورپاک گھر کے سارے افراد سامع تھے جناب جبریل علیہ السلام ذاکر تھے اور آغوش میں کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام اپنی شبیہ آپ بنے ہوئے تھے اور جناب جبریل علیہ السلام ذکر مصائب پڑھ رہے تھے اور سامعین لعل کو دیکھ دیکھ کر رو رہے تھے …اس کے تین دن بعد یعنی 6 شعبان المعظم کے دن سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے نواسے کی زیارت کو تشریف لائے ان تین دنوں میں کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے کچھ بھی کھانا پینا پسند نہیں فرمایا کیونکہ انہوں نے اوّلین غذا سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی لسان مبارک سے حاصل کرنا تھی … جب سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لائے تو پاک نواسے کو گود میں لیا نام پاک رکھا گیا پھر ان کے دہن مبارک میں اپنی زبان مبارک دی چشمہ سلسبیل زبان اطہر سے دوبارہ جاری ہوا تین دن کا پیاسہ نواسہ اس چشمہ سلسبیل سے سیراب ہوا… یہ بھی عجیب بات ہے کہ کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے اس دنیا میں تشریف لانے کے تین دن بعد تک کچھ نہیں پیا اور اس دنیا سے تشریف لے جانے سے تین دن پہلے سے کچھ نہیں پیایہ تین دن کی پیاس ان کا اپنا حصہ تھا اور ہم اس راز کو نہیں سمجھ سکتے کہ اس میں کیا راز تھا؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار