

Loading content...
دوستو یہ بھی ایک عجیب بات ہے کہ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی نصرت کی تمنا کرنے والوں کو صرف جزائے نصرت نہیں ملے گی بلکہ انہیں عملی طور پر موقعہ عطا فرمایا جانا ہے جیسا کہ محولہ بالا زیارات اوردعاؤں کے فضائل میں یہ بھی فرمایا گیا ہے کہ جو شخص ان دعاؤں کو چالیس صبح نماز فجر کے بعد پڑھے گا تو اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ جب ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف خروج فرمائیں گے تو ان دعاؤں کے پڑھنے والوں کی قبروں پر بنفس نفیس تشریف لائیں گے اور فرمائیں گے او ہماری نصرت میں شہادت کی تمنا کرنے والے اٹھ اور ہماری نصرت کر اس طرح شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف اسے لینے کیلئے خود تشریف لائیں گے اور اسے اپنے انصار میں شامل فرمائیں گے اوروہ ان کی نصرت میں شہادت کی معراج عظیم پر فائز ہوجائے گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار