

Loading content...
اے رب ذوالجلال الاکرام ہمیں اپنے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے انصار میں قرار دے اور ان کی اعانت کرنے والوں میں شامل فرما اور ان کے حفاظتی دستے میں داخل فرما اور ان کے امور و احکام میں بھاگ دوڑ کرنے والوں میں شمار فرمااور ہمیں ان خوش قسمت شہیدوں میں داخل فرماجو ان کے قدموں میں جان نچھاور کرنے والے ہیں ہاں اگر میرے اور ان کے زمانے میں تیری طرف سے مقررہ موت حائل ہوجائے کہ جسے تو نے سب پر لازم قرار دیا ہے توجب ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا ظہور و خروج ہو تو ہمیں ہمیں ہماری قبروں سے اس طرح نکالنا کہ ہم اپنے کفن جھاڑتے ہوئے قبر سے باہر نکلیں اور ہمارے ہاتھ میں لہراتی ہوئی تلوار آبدار ہواور ہمارے ہاتھ میں دشمن شکار نیزہ ہواور ہم اپنے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی آواز پر ان کی نصرت کیلئے دشت و صحرا میں دوڑ رہے ہوں اور عرض کر رہے ہوں ٭لیبک لبیک یا داعی اللہ عجل اللہ فرجک
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار