

Loading content...
دوستو یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ نصرت کا بعید ترین پہلو جو ہے وہ تمنائے نصرت کا ہے یعنی جو انسان انتہائی مجبور ہو وہ اور کچھ نہیں کر سکتا تو تمنا اور حسرت تو کرسکتا ہے جیساکہ آپ کتب ادعیہ و زیارات اٹھا کر دیکھیں یعنی الاقبال، مہیج الدعوات، کامل الزیارت سے لے کر مفاتیح الجنان تک سب میں آپ کو بہت سی زیارات اور ادعیہ ایسی ملیں گی جن میں ایسے تمنائی فقرے موجود ہوں گے کہ جن میں شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی نصرت کرنے اور ان کی نصرت میں شہید ہونے کی دعاہوتی ہے بلکہ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی نصرت میں جہاد اور تمنائے شہادت کرنے کا ہمیں بڑی تاکید سے حکم فرمایا گیا ہے اور ایسی دعا ؤں کے بہت زیادہ فضائل بیان فرمائے گئے ہیں مثلاً ہم شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی روزانہ کی زیارت میں اپنے اسی جذبے کا اظہار کرتے ہوئے عرض کرتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار