

Loading content...
یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ انسان زمانی و مکانی لحاظ سے مجبور و عاجز ہے کیونکہ یہ زمان و مکان کی قید سے آزاد نہیں ہوسکتا ماضی ہو یا مستقبل اس میں جا نہیں سکتا اس پر حسرت کر سکتا ہے …٭یا لیتنی کنت معکم فافوز فوزاً عظیما… کاش میں بھی آپ کے ساتھ ہوتا اور عظیم کامیابی کا ادراک کرتا مقدرکے معراج عظیم کو پالیتا… یہ حسرت کر سکتے ہیں جا نہیں سکتے کیونکہ انسان کے پاؤں میں زمان و مکان کی بیڑیاں لگی ہوئی ہیں اس لئے کچھ رعایات بھی ہیں جیسا کہ آج ہم ماضی کی طرف نہیں جا سکتے یعنی ہمارے سامنے تاریخ کے اوراق میں بہت سی جنگیں بکھری ہوئی ہیں جنگ بدر ہے، احد ہے، جمل ہے، صفین ہے، ساباط ہے، کربلا ہے، ہمارا دل کرتا ہے کہ کاش ہم وہاں ہوتے مگر ہم جا نہیں سکتے ہم صرف تمنا کرسکتے ہیں اور یہ مالک کا بے پناہ کرم ہے کہ وہ ہماری اس تمنا کو شرکت قرار دیتا ہے جیسا کہ جنگ جمل میں امیرکائناتعلیہ الصلوات والسلام نے فرمایا تھا کہ آج ہمارے ساتھ وہ لوگ بھی مصروف جہاد ہیں کہ جن کے آباء و اجداد بھی پیدا نہیں ہوئے یعنی انسان جہاں زمانی و مکانی طور پر نہیں جا سکتا وہاں صرف تمنا کرسکتا ہے اور اس کی بھی ایک جزا یا سزا موجود ہے یعنی اگر کوئی دشمن کی طرف سے شرکت کی تمنا رکھتا ہے تو اس کی سزا بھی موجود ہے اور معصومین علیہم الصلوات والسلام کی نصرت کی تمنا رکھتا ہے تو اس کی جزا موجود ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار