

Loading content...
دوستو !… جیسا کہ آپ جانتے ہیں ہمارا موضوع درس کربلا ہے اب ہم اگر شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی فوج کے سپاہی ہیں تو ہمیں بھی وہاں سے درس لینا ہوگا اگر ان جیسا کردار ادا کریں گے تو ان جیسا رزلٹ ملے گا اور اس کے برعکس کام کریں گے تو پھر انجام اور رزلٹ بھی ان کے برعکس ہی ملے گا یہی درس کربلا ہے کہ ہر دور کے امامعلیہ الصلوات والسلام کے انصار کیلئے کربلا معلی ایک عظیم درس نصرت ہے اور یہی دین نصرت ہے جسے کربلا معلی میں کھول کر فقط دکھایا ہی نہیں گیا بلکہ پریکٹیکل (Practical) کر کے دکھایا گیا ہے اور انسانیت کا کوئی ایک فرد بھی ایسا نہیں کہ جس کی نمائندگی کرنے والے کردار کا ذکر کتاب کربلا میں موجود نہ ہو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار