

Loading content...
ہمیں اپنی ذات سے سب سے پہلا سوال یہ کرنا ہے کہ کیا ہم نے اس گذشتہ زندگی میں کوئی روحانی ترقی بھی کی ہے یا نہیں؟ یعنی ہمیں اپنی اصلی پوزیشن دریافت کرنے کی اشد ضرورت ہے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں جیسا کہ انسان کو اگر کسی مقام پر آنکھیں باندھ کر کھڑا کردیا جائے اور اسے اپنی منزل کی طرف سفر کرنے کو کہاجائے تو اسے سب سے پہلے یہ معلوم کرنا چاہیے کہ وہ کہاں کھڑا ہے تاکہ اسے پتہ چلے کہ اسے کس سمت میں سفر کرنا چاہیے؟ … امیر کا ئناتعلیہ الصلوات والسلام کا فرمان ہے کہ جب تمہیں معلوم ہوجائے کہ تم راستہ بھول چکے ہوتوپھر اپنے سفر کو روک دو بلکہ کسی راستہ شناس کے آنے کا انتظار کرو …
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار