

Loading content...
بات یہ ہے کہ ہم اس لطیفے پر اس لئے ہنستے ہیں کہ کہاں فوجی جفاکشی اور کہاں یہ نفس پروری پر مبنی شرائط کیونکہ ان کا دور کا بھی تعلق نہیں ہے مگر یہ تو عام ملکوں کا نظام ہوتاہے جو ایسے شرائط پر ہنستا ہے جبکہ ہم جو شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی فوج کے جفاکش جیالے ہیں ہمارے ہاں تو ایسے شرائط کوئی بیوقوفی والی بات لگتی ہی نہیں ہے کیونکہ ہم تو اپنی فوج میں شامل بھی انہی شرائط کے ساتھ ہیںاگر یہ سہولتیں آج ہٹا لی جائیں تو ہم میں سے سب لوگوں کی طرف سے استعفیٰ پیش ہوجائیں گے کیونکہ ہمارے مولا کریم عجل اللہ فرجہ الشریف کی فوج طالبان جیسی احمق اور جاہل فوج نہیں ہے کہ جس کے فوجی پانچ پانچ دن تک بھوکے رہ کرپہاڑوں پر سردی گرمی سے لڑ لڑ کر زخمی ہوکر آتے ہیں تو پھر بھی جہاد پر جانے کیلئے بیقرار رہتے ہیں اورجان قربان کرنے کیلئے تیار نظر آتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار