

Loading content...
دوستو آپ اس لطیفے پر ہنسے نہیں جبکہ اس کی ایک ایک بات ہی ایسی تھی کہ آدمی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائے آپ خود سوچیں کہ اس سے بڑی حماقت کوئی ہوسکتی ہے کہ آدمی فوج میں اپلائی (Apply) کرے اور آرام طلبی اور عیاشی بھی کر سکے کیونکہ فوج کا محکمہ توہوتا ہی جفاکشی، جفا نوشی، محنت، مشقت اور موت سے کھیلنے کا ہے، اس میں جہاد ہوتا ہے، قربانیاں ہوتی ہیں، بھوک پیاس ہوتی ہے، زخم ہوتے ہیں، زمین پر سونا ہوتا ہے، سردی گرمی سے لڑنا ہوتا ہے، قربانیا ں ہی قربانیاں ہوتی ہیں … دوسری طرف یہ میرعالموں کی فوج، قربان جاؤں ان کی نزاکتوں اور نفاستوں اور نازک مزاجیوں پر اور اس پر جذبۂ حب الوطنی اور احساس فرض شناسی کے کہ کس طرح اپنے فرائض کا احساس کرتے ہوئے فوج میں بھرتی ہونے کو پہنچ گئے ہیں … اگر قصور ہے تو حکومت ہے کا ہے کہ اس نے انہیں جوتے مار کر باہر نکال دیا ورنہ وہ تو اپنے فرائض کو ادا کرنے پہنچ گئے تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار