

Loading content...
یہ نوجوان تلوار بھی چلا رہا تھا اور اشعار بھی پڑھ رہا اور نصرت بھی کر رہا تھا … اس نے ایسی نصرت کی کہ ہر ضرب پر کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے اسے داد تحسین دی … جب یہ زخموں سے چور چور ہوکر زمین بوس ہوگیا تو اس وقت ایک مرتبہ کریمِ کربلا علیہ الصلوات والسلام کی طرف نگاہ کرکے عرض کیا آقا کیا میری یہ تھوڑی سی نصرت آپ نے منظور فرمالی ہے اور میری شہادت کو اپنی نصرت میں تصور فرمالیا ہے؟ اس وقت کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے اسے دعا دی اور اس نوجوان نے جام شہادت نوش فرماتے ہی سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی آغوش میں سر رکھ دیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار