

Loading content...
جیسا کہ جناب موسیٰ علیہ السلام کو فرمان ہوا تھا کہ لوگوں کے دلوں میں ہماری محبت کاشت کرو، انہوں نے عرض کیا خالق یہ تو ایک جذبہ ہے جو کاشت نہیں کیا جا سکتا تو ہی فرما کہ میں یہ کیسے کاشت کروں؟ ارشاد قدرت ہوا آپ ہمارے احسانات بیان فرمائیں ان کے دلوں میں میری محبت خود بخود پیدا ہوجائے گی … یعنی سب سے پہلے جو چیز انسان کے دل میں جگہ کرتی ہے وہ عرفانِ محسنیّت ہی ہے کیونکہ انسان بندۂ احسان ہے یعنی انسان فطرتاً اپنے محسن سے محبت کرتا ہے … آئیے ہم کربلا میں اس کا ایک درس دیکھتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار