

Loading content...
یعنی کسی کے بارے میں جب یہ معلوم ہوجائے کہ یہ تو ہمارا محسن ہے اس نے ہم پر فلاں احسان کیا ہے تو انسان اس کی طرف فوراً مائل ہوتا ہے اور اس سے فوری طور پر محبت کرنا شروع کردیتا ہے … ماضی کا انسان اگر سورج پرستی آتش پرستی اور فطرت پرستی کرتا رہا ہے تو اس میں بھی اس کی یہی فطری آمادگی کارفرماتھی کیونکہ وہ سمجھتا تھا کہ ہماری فصلیں باغات اور موسم بارشیں سورج کی وجہ سے ہیں اس لئے وہ اس کی پوجا کرتا تھا اسی طرح آگ کے فوائد کو دیکھتے ہوئے اس کے احسانات کا بدلہ وہ اس کی پوجا کرکے چکاتا تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار