

Loading content...
اسی لئے ان کی معرفت اتنی اہمیت رکھتی ہے کہ جسے اپنے زمانہ کے امامعلیہ الصلوات والسلام کی معرفت نہیں ہے تو اس کی موت کو کفر وجاہلیت کی موت قرار دیا گیا ہے کیونکہ معرفت ہوگی تو ادب پرآمادہ کرے گی …معرفت نصرت پر آمادہ کرے گی… معرفت اطاعت پر آمادہ کرے گی …معرفت غم کے ساتھ غم اور خوشی کے ساتھ خوشی پر آمادہ کرے گی …معرفت عشق سکھائے گی …معرفت تولّا و تبر ا سکھائے گی …معرفت حقوق کی ادائیگی سکھائے گی … معرفت بندگی اور عبادت سکھائے گی … یعنی معرفت ہی سارے نظامِ اِلٰہی کی بنیاد ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار