

Loading content...
ایک حدیث کو میں اکثر دہراتا رہتا ہوں کہ امیرکائناتعلیہ الصلوات والسلام نے فرمایا تھا کہ اے انسان تمہاری ملکیت جو جانور ہیں وہ تو تمہاری معرفت رکھتے ہیں مگر تو اپنے مالک کی معرفت نہیں رکھتا … اس فرمان پر آپ غور کریں گے تو پتہ چلے گا کہ جانور آپ کے بارے میں کوئی زیادہ کوائف نہیں رکھتے شاید انہیں آپ کا نام تک معلوم نہ ہو، نسب، خاندان، منصب، مرتبہ، عہدہ، صلاحیتیں وغیرہ تک سے وہ ناآشنا ہوتے ہیں مگر پھر بھی انہیں ہمارا عارف کہاگیا ہے تو صرف اس لئے کہ وہ ہمیں اپنامالک سمجھتے ہیں اور ہمارے ساتھ وہ رویہ رکھتے ہیں جو مالک کے ساتھ ہونا چاہیے یعنی وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ ہم ان کے آباء و اجداد کے قاتل ہیں اس کے باوجود وہ ہمارے ساتھ محبت کرتے ہیں اور اپنی ہر چیز ہم پر فدا کرتے ہیں اس سے ثابت ہوا کہ معلومات جمع کرنا اور کسی کی ذات پات، نام و نسب، عہدہ، علمی و ذہنی صلاحیتوں اور اختیارات کا علم معرفت قرار نہیں پاتا بلکہ وہ رویہ معرفت ہے جو ہم اپنے معروف کے ساتھ رکھتے ہیں … یعنی ہم جب کسی کو مریض مان لیتے ہیں تو اس کے بعد ہم اس کے ساتھ ایک مخصوص رویہ رکھتے ہیں اور اگر ہم مریض کے ساتھ صحت مند شخص جیسا رویہ رکھیں اور اس کی بیماری کا خیال تک نہ رکھیں اور کام وغیرہ میں اس پر رعایت سے کام نہ لیں تو گویا ہم نے اسے مریض مانا ہی نہیں ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار