

Loading content...
دوستو!…غیرنبی کی اور نبی برحق کی تعظیم ساتھ ساتھ چل سکتی ہے جیسا کہ ملت اسلامیہ کے اندر بعض فرقوں نے اپنے نبی بنائے اور انہیں کامل نبی کادرجہ دیا اور سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تعظیم کو بھی برقرار رکھا … لیکن ایک صورت یہ ہے انہوں نے اپنا نبی تو نہیں بنایا مگر سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نصیب دشمناں توہین ضرور کی ہے جیسا کہ سلمان رشدی یا اس قبیل کے دوسرے نام نہاد مسلمان یا غیر مسلم تھے … اس لئے قادیانیوں کو کافر ضرور قرار دیا گیا ہے لیکن واجب القتل قرار نہیں دیا گیا کیونکہ انہوں نے ایک نیا نبی بنالیا ہے لیکن انہوں نے اللہ کے پاک رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ذات کے حق میں کوئی گستاخانہ نظریہ نہیں دیا اور ان کے بارے میں بدزبانی نہیں کی ہے کیونکہ باطل کو حق ماننے کے ساتھ ساتھ حق کا احترام بھی باقی رہ سکتا ہے لیکن حق کو باطل ماننے کے بعد حق کا احترام رہتا ہی نہیں ہے اس لئے یہ سب سے بڑا جرم ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار