

Loading content...
کے ساتھ رویہ درست نہیں رکھا تھا یعنی جو مقام اللہ جل جلالہ کو دینا تھا وہ نہیں دیا کبھی اسے بتوں میں محصور کرنے کی کوشش کی اور کبھی اس کے فرمائے ہوئے عرفانِ توحید کے وسائل کو چھوڑ کر بتوں کو خالق اور مخلوق کے مابین وسیلہ بنا لیا اور کبھی اس کے نمائندوں کی بجائے خود ساختہ نمائندے بناکر ان کی اطاعت کرنا شروع کردی اور اس کے حقیقی نمائندوں کے ساتھ برے طریقے سے پیش آئے، ان پر ظلم ڈھائے، ان کے حق کا انکار کیا اور غیر نمائندگان کو ان کا متبادل بنالیا اور اگر ان کو مان بھی لیا تو ان کے منسوبات کے ساتھ توہین آمیز رویہ رکھا جیسا کہ تابوت سکینہ کو ایک وقت میں مزبلہ (کوڑا کرکٹ کے ڈھیر) پر رکھ دیا گیا اور اس کی توہین کی گئی باب حطہ کی توہین کی گئی یعنی مقدسات و مقدسین کے ساتھ غیر مناسب رویہ رکھنے یامس بی ہیو (Misbehave)کرنے کانام جاہلیت ہے جو کفر ہے اور کفار قدیم جو سب کچھ جانتے بھی تھے مگر انہوں نے مقامات و مراتب کا خیال نہ رکھا ان کی ڈیلنگ (Dealing) درست نہیں تھی وہ ایک خداکو اچھی طرح جانتے تھے جیسا کہ اللہ جل جلالہ نے فرمایا ہے کہ آپ ان لوگوں سے دریافت کریں کہ اس کائنات کو کس نے بنایا ہے تو یہ یہی جواب دیں گے کہ اسے اللہ جل جلالہ نے خلق فرمایا ہے… یعنی وہ لوگ جانتے تھے کہ اس کائنات کو اللہ جل جلالہ ہی نے بنایا ہے مگر ان کی ڈیلنگ (Dealing) اور بی ہیویر(Behavior)میں نقص تھا اس لئے ابدی جہنم ان کے نصیب میں آئی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار