

Loading content...
علم نجوم و کہانت میں اپناجواب نہیں رکھتے تھے اور بغیر وسائل کے انہوں نے جو بروج اور سیارگان کی تقویم قائم تھی وہ جدید دور نے بھی تسلیم کی ہے … اور آج کے جو بت پرست ہیں تو وہ جدید ترین علوم کے بہت بڑے عالم ہیں آپ دیکھیں ہندوستان میں کئی ہندو ایسے ہیں جو نوبل پرائز لے چکے ہیں … آپ ہندوؤں میں بہت بڑے فلاسفر اور دانشور پاتے ہیں سائنسدان، مفکراور اخلاقیین دیکھتے ہیں … آپ خودسوچیں کہ کیا مہاتماگاندھی کا دماغی توازن درست نہیں تھا؟ … کیا نہرو دیوانہ تھا؟… کیا ٹیگوراور فراق فاترالعقل تھے؟…سوامی دیانند ان پڑھ جاہل تھا؟…اسی طرح آپ ہر شعبہ حیات کے بڑے بڑے علما کفار میں بھی پائیں گے جو اس بات کو رد کرنے کیلئے کافی ہوگا کہ کفار پاگل نہیں ہوتے ان کا دماغی توازن خراب نہیں ہوتا اور وہ منٹلی ڈسٹرب (Mentally Disturb) نہیں ہوتے …اب اس مقام پر وہ سوال بھی باقی رہتا ہے کہ اگرجاہلیت سے مراد منٹلی ڈسٹربنس (Mentally Disturbance) نہیں ہے تو پھر اس جاہلیت سے کیا مراد ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار