

Loading content...
٭ابشری بالنصر ایتھا السیدة الشریفة…اے ہماری عزت دار ملکہ ہم آپ کو فتح کی مبارک پیش کرتے ہیں … انہوں نے مڑ دیکھا تو ایک جوان گھوڑے پر سوار ہے ہاتھ میں ایک طویل نیزہ ہے اور انہیں دیکھ کر مسکرا رہا ہے انہوں نے دریافت کیا تم کون ہو؟ اس جوان نے کہا میں ابو محمدؐ قاسم بن سعد خزاعی ہوں اور آپ کی نصرت کیلئے حاضر ہوا ہوں … اِنہوں نے ابو محمدؐ سے فرمایا تم جلدی سے پردہ داران توحید و رسالت صلوات اللہ علیہن کے محملوں کی حفاظت کیلئے چلے جاؤ تاکہ انہیں کوئی نقصان نہ پہنچے …اس وقت ابو محمدؐ خزاعی نے جاکر اونٹوں کو ایک طرف بٹھا دیا اور خود پہرہ دینے لگا تو ملکہ عالمین شریکة الحسینؐ صلوات اللہ علیہا نے اسے دعا دی اور فرمایا تم ہماری بیٹی درة الصدف سلام اللہ علیہاکی جاکر نصرت کرو…جب یہ دوبارہ جنگ میں شریک ہوا تو ابو محمدؐ کو جنگ میں دیکھ کر درة الصدف پریشان ہوگئی اور جنگ کرنا بھول گئی اور آکر پوچھا پردہ داران توحید صلوات اللہ علیہن محفوظ تو ہیں؟ … اس نے ساری صورت حال سے آگاہ کیا تو اس نے شکریہ ادا کیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار