

Loading content...
وہ غلام انہیں ابو الاسود دیلمی کے پاس لے گیا اور وہاں ان سے نصرت کی بات ہوئی تو اس نے روتے ہوئے کہا کہ لشکرشام میں اس وقت 700 آزمودہ کار جنگی جوان موجود ہیں اور ہماری تعداد بہت کم ہے اس لئے ہم لڑنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں اگرلڑیں گے تو سارے مارے جائیں گے … اس وقت اس کے خیمہ کے پیچھے اس کی بیوی بیٹھی ہوئی تھی جو یہ باتیں سن رہی تھی تو اس نے فوراً وہاں سے آوا ز دی کہ دیکھو یہ نوجوان لڑکا پاک خاندان علیہ الصلوات والسلام کی نصرت کیلئے کس طرح آمادہ ہے اور تم سردار قوم ہوکر بزدلی کا مظاہرہ کر رہے ہو…اس کی بیوی نے مردانہ لباس میں درة الصدف سلام اللہ علیہاکولڑکا سمجھا تھا …جب ابو الاسود دیلمی کی بیوی نے اس کی سرزنش کی تو اس نے کہا کہ ہم بھی نصرت کیلئے تیا رہیں … اس وقت درة الصدف سلام اللہ علیہانے انہیں بتایا کہ ہم لڑکے نہیں لڑکیاں ہیں جو نصرت میں جان دینے کی خواہش لے کر گھر سے نکلی ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار