

Loading content...
آخر کار یہ لڑکیوں کا لشکر مردوں سے ناامید ہوگیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ اب چاہے جو بھی ہو حملہ کرکے ہم اگر مخدرات عصمت صلوات اللہ علیہن کو دشمنوں سے آزادنہیں کرا سکیں گی تو اپنی جانیں تو ان کی نصرت میں قربان کرہی دیں گی …بس اسی نیت سے یہ لڑکیوں کا لشکر جس میں کچھ نوجوان لڑکے بھی شامل تھے حلب سے نکل کھڑے ہوئے … حلب سے تقریباً 30 کلو میٹر جنوب میں ایک چراگاہ تھی جسے مرج السراتب کہتے تھے یہ لڑکیاں مردانہ لباس میں ایک فوج کی شکل میں وہاں سے گزریں تو وہاں ایک چرواہ کو اونٹ چراتے ہوئے دیکھا جو اونٹوں کو چراگاہ میں چھوڑ کر ایک مقام پر بیٹھ کر رو رہا تھا… انہوں نے سمجھ لیا کہ یہ کوئی شیعہ ہی ہوسکتا ہے اس لئے درة الصدف سلام اللہ علیہانے اپنے گھوڑے کی باگ اس کی طرف موڑی اور جاکر سلام کیا اور رونے کی وجہ دریافت کی تو اس نے ڈر تے ڈرتے بیان کیا وہ دیلمی قبیلہ کے سردار ابو الاسود دیلمی کا غلام ہے اور پورا دیلمی قبیلہ یہاں قریب ہی خیمہ زن ہے اور وہ سارے شیعہ ہیں مگر قلت انصار کی وجہ سے کچھ نہیں کرسکتے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار