

Loading content...
طلوع آفتاب کے قریب ظالمین کی فوج حلب میںباب الاربعین کے سامنے پہنچی تو دیکھا کہ ان کا استقبال کرنے کیلئے کوئی نہیں آیا ہوا … فوج حلب کے شہر میں داخل ہوگئی اور وہاں مقام رُحبہ (سبزمنڈی گراؤنڈ) میں آکر انہوں نے قیام کیا اور نیزوں پر سر ہائے اقدس آویزاں کردئیے گئے لیکن اہل شہر میں سے کوئی بھی ان مظلومین صلوات اللہ علیہن کی نصرت کیلئے نہیں آیا لیکن درة الصدف سلام اللہ علیہایہ چاہتی تھیں کہ کسی طرح ان لوگوں کا یہاں قیام زیادہ دیر تک رہے اور وہ کچھ انصار جمع کر لیں اس لئے وہ اور اس کی منہ بولی بہن بلیہ (نائلہ) بنت بکیر سلام اللہ علیہانے مل کر نواح حلب کا چکر لگایا اور لوگوں کو نصرت پر آمادہ کیا لیکن حسب منشا لشکر میسر نہ آیا ور ظالمین حلب سے روانہ ہوگئے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار