

Loading content...
یہ لڑکیاں اور لڑکے اسلحہ سے لیس ہوکر راستے میں گھات لگائے بیٹھے تھے کہ اچانک دور سے طبل کی آواز سنائی دی اور ساتھ ہی مشعلیں بھی نظرآنے لگیں تو جناب درة الصدف سلام اللہ علیہانے ساری فوج کو الرٹ کردیا کہ حملہ کیلئے تیار ہوجائیں … یہ لشکر شام ابھی کچھ دور تھا کہ ان کے کانوں میں معصوم بچوں کے رونے کی آوازیں آنا شروع ہوگئیں تو ان لڑکیوں نے بھی رونا شروع کردیا پھر اچھی طرح ضبط کرکے حملے کی تیاری کی جونہی قافلہ ان کے سامنے سے گزرنے لگا تو انہوں نے حملہ کرنے کا ارادہ کیا ہی تھا کہ شہزادی کونین شریکة الحسین صلوات اللہ علیہا نے ہاتھ کے اشارے سے منع فرمایا کہ ہمارے ساتھ بچے ہیں تم اس طرح حملہ مت کرو … یا کوئی بھی مصلحت تھی انہیں حملہ کرنے سے روک دیا گیا تو یہ کلیجہ تھام کر رہ گئیں … انہوں نے یہ بھی دیکھا کہ لشکر شام زیادہ تھا اور ان کی تعداد کم تھی اور اصل مقصد جان قربان کرنا نہیں پردہ داران توحید و رسالت صلوات اللہ علیہن کو رہا کروانا تھا اس لئے بھی حملہ کرنا درست نہ تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار