

Loading content...
انہوں نے وہ خط انہیں تھمادیا اور روتے ہوئے زبانی طور پر کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام کی شہادت کی خبر بھی سنادی اور قافلے پاک کی حلب میں آمد کا بھی بتادیا … یہ سن کر جناب درة الصدف سلام اللہ علیہانے کہا ٭لاخیرفی الحیوة بعد قتل ھذا…کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام کی شہادت کے بعد زندگی میں باقی کچھ بچا ہی نہیں … اس کے بعد اس شہزادی نے اپنے والد سے کہا آپ رو کیوں رہے ہیں یہ تو پاک خاندان علیہ الصلوات والسلام کی نصرت کا وقت ہے اسے رونے میں ضائع نہیں کرنا چاہیے آپ کچھ کریں …انہوں نے کہا بیٹی ہمارا قبیلہ مختصر ہے ہماری تعداد کم ہے اس حالت میں اگر ہم جنگ کریں گے تو ہمارا بہت زیادہ نقصان ہوگا ہمارا پورا قبیلہ برباد ہوجائے گا … شہزادی نے کہا چاہے پوری دنیا ہی برباد کیوں نہ ہوجائے ہمیں خاندان پاک علیہ الصلوات والسلام کی نصرت ضرور کرناچاہیے اورملکہ عالمین صلوات اللہ علیہا کی دختران صلوات اللہ علیہن کودشمنوں کے ظلم سے رہا کروانا چاہیے … ان کے والد نے کہا بیٹی تم ابھی بچی ہوان باتوں کو نہیں سمجھ سکتی یہ کام اتنا آسان نہیں ہے… جب انہوں نے اپنے والد کی ذہنی پسپائی کا مشاہدہ کیا تو کہا بابا اب یہ معاملہ ہم خود نمٹائیں گے اور ہم آپ سے مدد بھی نہیں لیں گے آپ گھر میں بیٹھیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار