

Loading content...
ایک دن یہ اپنے تخت پر بیٹھے ہوئے تھے کہ ان کے محل کے حاجب نے آکر اطلاع دی کہ فوج شام کا ایک سپاہی جو قاصد بھی ہے وہ آپ سے ملنے کیلئے دروازہ پر اجازت کا منتظر ہے … انہوں نے اپنا دربار عام برخواست کردیا اور اس کے بعد اس قاصد کو اندر بلایا… اس ملعون نے آکے ان کی خدمت میں خط پیش کیاجس میں لکھا تھا کہ ہماری فوج نے میدان کربلا میں فرزند رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو شہید کردیا ہے اور ان کے اہل و عیال کو شام لے کر جارہے ہیں اور آج قَنَّسرَیْنْکے مقام پر قیام پذیر ہیں کل ہم حلب میں پہنچیں گے ہمارے شاندار استقبال کا انتظام بھی کریں اور ہمارے کھانے پینے اور رہائش کا بھی انتظام کریں اور ہمارے ساتھ کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام اور ان کے پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام کے سر ہائے اطہر بھی ہیں اور ان کے پردہ داران توحید و رسالت صلوات اللہ علیہن بھی ساتھ ہیں اس لئے ان کی رہائش کاانتظام بھی آپ ہی نے کرنا ہے …جونہی انہوں نے خط پڑھا ان پر قیامت ٹوٹ پڑی یہ جلدی سے روتے ہوئے اپنے گھر کی طرف روانہ ہوئے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار