

Loading content...
اگر آپ کربلا کی سرزمین پر بکھری ہوئی لاشوں کا جائزہ لیں تو آپ کو خاک و خون میں غلطان چاروں طرف بکھرے ہوئے بھائی ہی بھائی ملیں گے اور ان لاشوں پر روتی ہوئی بہنیں ہی بہنیں ملیں گی اور ان قربانیوں پر ناز کرتی ہوئی بھی بہنیں نظرآئیں گی … اس کی اوّلین مثالیں تو پاک خاندان علیہ الصلوات والسلام کی ہیں جنہوں نے اپنی علی الاعلیٰ پر اپنے کائنات سے عظیم حسین و مقدس بھائی فداکرکے ہمیں درس دیا ہے کہ اپنے ولی العصر علیہ الصلوات والسلام سے کوئی بہن اپنا بھائی پیارا نہ کرے اور اگر بھائی قربان ہوجائے تو اس بھائی پر بہن کو فخر کرنا چاہیے … جیسا کہ ہم وداع مقتل کا ایک منظر دیکھتے ہیں کہ جب ملکہ ٔ عالمین شریکة الحسینؐ صلوات اللہ علیہا بھائی کی لاش پر تشریف لاتی ہیں تو ان کی گود میں شہید بھائی کی معصوم بیٹی صلوات اللہ علیہا ہے اور آپ جب لاش اطہر پر پہنچتی ہیں تو ایک مرتبہ آسمان کی طرف رخ کرکے فرماتی ہیں ٭اللھم تقبل ھٰذاقلیل من القربان …
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار