

Loading content...
اس مستور کے واقعات بھی میں بیان کر چکا ہوں یہاں صرف اجمالی طور پر اشارہ ہی کروں گا کہ اس مستور کے گھر میں جب کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام کی شہادت کی خبر پہنچی تو اس مستور نے اپنے شوہر سے خود طلاق لے لی اور اس کا گھر چھوڑ کر چلی گئی اور یہ بھی دشمن کی ایک مومنہ بیوی کی مثال تھیں اور انہوں نے بھی مستورات کو ایک منفرد درس نصرت دیا ہے کہ اگر تم اور کچھ نہیں کرسکتی ہو تودشمن سے قطع تعلق تو کرہی سکتی ہواسی طرح شمر ملعون کی بیوی بھی غیرمومن کی مومنہ بیوی کی مثال ہیں کہ جب انہوں نے کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام کے سر کودیکھا تو پھر انہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کردیا اور پورے عالم نسواں کو یہ درس دیا کہ اگر شوہر نابکار ہواور بہت ہی ظالم ہوتو اپنی جان کا نذرانہ دینے سے بھی گزیر نہ کیا جائے کیونکہ پوری کائنات کی مخلوق کے حقوق سے اپنے ولی العصرعلیہ الصلوات والسلام کا حق بہت بڑا ہوتا ہے … یعنی ایک بیوی نے طلاق لے لی یہ بھی ایک کردار تھا، ایک بیوی نے قتل ہونا پسند کرلیا یہ بھی ایک کردار تھا، اسی طرح ایک بیوی وہ ہے جو اپنے وقت کے فرعون کی بیوی تھی شاہی محلوں میں ہزاروں پردوں میں رہتی تھی مگر جب اپنے ولی العصرعلیہ الصلوات والسلام کی نصرت کا مقام آیا تو ساری عزتیں اور شان بھول کر دربار شام میں ہزاروں لوگوں کے سامنے بال کھول کر منہ پر ماتم کرتی ہوئی آگئی اور یزید ملعون نے دوڑ کے اس کے سر پر چادر دینے کی کوشش کی مگر اس نے کہا تمہیں اپنی بیوی کے پردے کا اتنا خیال ہے اور نبی زادیوں کے پردے کا کوئی خیال نہیں ہے … یہ بھی ایک کردار ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار