

Loading content...
دوستو !…امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام کے شجاع ترین انصار میں سے ایک تھے جناب ہاشم مرقال سلام اللہ علیہ میں نے ان کے بارے میں تفصیلی گفتگو بھی کی تھی جس میں ان کا مکمل تعارف کروایا تھا اور یہ بھی عرض کیا تھا کہ یہ جناب ہاشم مرقال سلام اللہ علیہ عمر ابن سعد ملعون کے چچا زادتھے اور ان کی ایک بہن عمر بن سعد ملعون کی بیوی تھیں … یعنی یہ دشمن کی مومنہ بیوی کی ایک مثال ہے کہ وہ مجبور تھیں مگر شام غریباں انہوں نے معصوم بچوں اور نبی زادیوں صلوات اللہ علیہن کاروزۂ اتصال افطار کروایا تھا اور جناب حرکی بیوی جو مومن کی مومنہ بیوی کی مثال تھیں یہ دونوں مل کرپاک خیام میں طعام لائی تھیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار