

Loading content...
دوستو !…جناب حبیب ابن مظاہرسلام اللہ علیہ کے چھوٹے بھائی جناب علی بن مظاہرسلام اللہ علیہ بھی کربلا کے شہید ہیں ان کا ذکر میں واقعات مقتل میں بیان کرچکا ہوں یہاں ان کی بیوی سلام اللہ علیہا کے حوالے سے عرض کرتا ہوں کہ شب عاشور جب کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے سارے اصحاب کو چلے جانے کا حکم فرمایا تو جو جانا تھے چلے گئے اورجو باقی بچ گئے ان سے فرمایا کہ اب تمہارے لئے یہ حکم ہے کہ تم اپنے اہل و عیال کوکسی محفوظ مقام پر چھوڑ کر ہمارے پاس آجاؤ … اورجناب علی بن مظاہر سلام اللہ علیہ سے فرمایا کہ یہاں سے قریب ہی تمہارے قبیلے کے لوگ آباد ہیں آپ اپنی بیوی کوان کے ہاںپہنچا دو … یہ بات سن وہ اپنے خیمے میں آئے تو ان کی بیوی سلام اللہ علیہانے ان سے دریافت کیاکہ آج شہنشاہ معظمعلیہ الصلوات والسلام نے کوئی خاص خطبہ دیا ہے؟ انہوں نے ساری تفصیل سنائی اور یہ بھی بتایا کہ آپ کے بارے میں یہ حکم فرمایاہے کہ میں تمہیں بنی اسد کے پاس پہنچا دوں … یہ سن اس مستور سلام اللہ علیہا نے خیمہ کی چوب سے اپنا سر ٹکرایا اور رو کر فرمایا تمہیں ہمارے پردہ کا تو خیال ہے کیا یہ نہیں سوچا کہ اس دشت میں نبی زادیاںصلوات اللہ علیہن بھی موجود ہیں … جیسے تم کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام کو نہیں چھوڑ سکتے میں بھی نبی زادیوں کے ساتھ مل کر ہر ظلم برداشت کروں گی اور میں ان کی نصرت کروں گی اور وہ مستورسلام اللہ علیہا وہاں سے نہیں گئی اوراس مستورسلام اللہ علیہا نے پوری کائنات کی عورتوں کو یہ درس دیا کہ جب گھر پاک کے افراد کسی مشکل مقام پر ہوں یا کسی متوقع صعوبت سے دوچار ہوں تو ماننے والے مومنین کا فرض یہ بنتا ہے کہ وہ بھی انہی حالات میں ان کے ساتھ رہیں… عام دوستی کا تقاضہ بھی یہی ہوتا ہے کہ ہمہ یاراں دوزخ وہمہ یاراں بہشت…پاک خاندانعلیہ الصلوات والسلام کی نصرت تو اوجب ہے دکھ درد میں سانجھی اور بھائیوال بننا دین ہے جبکہ اپنی سہولت وحفاظت وآرام طلبی دین نہیں ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار