

Loading content...
آپ دیکھیں ان سارے طبقوں کی مستورات کو وہاں بھرپور نمائندگی دی گئی ہے کیونکہ وہاں رؤسائے قبائل کی مستورات بھی تھیں غریب اور متوسط طبقے کی مستورات بھی تھیں اور کنیزیں بھی تھیںاور سب نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے تاکہ آنے والی نسلوں کو راہ حق اور نصرت امام کی شاہراہ کو دیکھنے اور اس پر چلنے کیلئے کوئی دشواری پیش نہ آئے …یہاں یہ بھی عرض کردوں کہ ان سارے طبقات میں دوست دشمن دونوں طرح کے کردار شامل تھے یعنی اگر امیرلوگ اہل حق میں سے تھے تو اہل باطل میں بھی کچھ امیر لوگ موجود تھے اور دوستوں کی طرح دشمنوں میں متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود تھے اور دوستوں دشمنوں میں غریب و نادار و غلام اور کنیزیں بھی موجود تھیں اور ہر طبقے اور جماعت کے لوگ ایک درس دے رہے تھے ایک آئیڈیالوجی (Ideology) فراہم کر رہے تھے اور اپنے ولی العصرعلیہ الصلوات والسلام کے ساتھ ایک برتاؤ کر رہے تھے اور اس کے نتائج ہمیں تھما رہے تھے، چاہے وہ دوست تھے یا دشمن سبھی ہمارے لئے ہدایت کا سامان کرنے میں مصروف تھے … آج ہم مردوں کی بجائے مستورات پر بات کرنا چاہتے ہیں کیونکہ مردوں کا ذکر ہم پہلے ہی کثرت سے کرچکے ہیں اس لئے آج کی گفتگو صرف مستورات سے تعلق رکھتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار