

Loading content...
اس معاملہ میں عرفا عظام رضوان اللہ علیہم کا خیال ہے کہ کتاب اللہ سے مراد قرآنِ پاک نہیں بلکہ قرآن ناطق یعنی زمانے کا امام ہی ہے اور آیہ مذکور کے معنی یہ فرمائے ہیں کہ یہاں دوچیزوں کا جو ذکر ہے اس میں ایک تو عمومی طور پر پوری آل پاکعلیہ الصلوات والسلام ہے اور جسے آلؐ پاک پر بھی اوّلیت حاصل ہے وہ قرآن نہیں ہوسکتا بلکہ وہ آل محمدعلیہ الصلوات والسلام میں سے ہر زمانے کا امام ہی ہوسکتا ہے کیونکہ کتاب صامت کو ناطق کتاب اللہ پر اوّلیت دینا اسلوبِ ناطقین اور اسلوبِ ادب کے بھی خلاف ہے اور عقیدے اور عرفان کے بھی خلاف ہے… ایک بات اور بھی ہے کہ جس نے حسبنا کتاب اللہ کہاتھا اور جواب میں اسے قوموا عنی کہہ کر نکال باہرکیا گیا تھا تو یہ بات ثابت کرتی ہے کہ کتاب اللہ سے مراد قرآن پاک نہیں ورنہ اس نے اوّلین چیزکو کافی کہہ دیا تھا تو اسے سمجھایاجا سکتا تھا کہ بڑی چیزکو مان رہے تو چھوٹی چیز یعنی عترت کو بھی مان لو۔ ڈانٹا نہیں جا سکتا تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار