

Loading content...
دوستو بس یہاں وہی منظر سامنے آجاتا ہے کہ جونہی آپ زخمی ہوکر زمین پر آئے تو فوج کفار سے قیس بن عبد اللہ ملعون جو ظاہراً ان کا پدری بھائی تھا وہ ملعون آیا اور اس نے آکر ان کا سر جسم سے جدا کرکے نیزے پر بلند کرلیا اور یہ بات سرخی سے لکھ دی کہ باطل کا کسی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوتا سوائے باطل کے اور حق بھی کسی کا رشتہ دار نہیں ہوتا اور یہ دونوں ان مادری پدری رشتوں سے مجرد ہوتے ہیں اگر راہ حق اختیار کرنا ہے تو رشتوں کو بھول جاؤ جو حق کے ساتھ ہے اسی کے ساتھ سارے رشتے ہیں اور جو مخالف ہے چاہے بھائی ہے، بیٹا ہے، باپ ہے یا داد اہے وہ تمہار ا کچھ بھی نہیں لگتا یہ ہے ولی العصرعلیہ الصلوات والسلام کی نصرت کا پیغام
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار