

Loading content...
اس وقت جناب ابوثمامہ صائدی سلام اللہ علیہ نے عرض کیا آقا میں دیکھتا ہوں کہ یہ لوگ آپ کے خلاف لڑنے سے باز آنے والے نہیں ہیں اور میں دیکھ رہا ہوں کہ زوال آفتاب قریب ہے اس لئے ہماری یہ خواہش ہے کہ ہم اپنی زندگی کی آخری نماز آپ کی اقتدا میں پڑھ لیں … کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے آسمان کی طرف دیکھ کر فرمایا واقعی زوال آفتاب کا وقت قریب ہے اور آپ نے ٹھیک وقت پر نماز کو یاد کیا ہے اللہ تمہیں مصلین (نمازیوں) میں محشور فرمائے … آپ نے دعا فرمائی اور اس کے بعد نمازِ خوف ادا فرمانا شروع کی تو کفار شام وکوفہ نے فوج پر حملہ کردیا پہلے تیروں کی بارش برسائی اور اس کے بعد نیزہ و شمشیریں لے کر نمازیوں پرحملہ آور ہوگئے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار