

Loading content...
جب کوفیوں کے دعوت ناموں کے پیش نظر کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے جناب امیر مسلمعلیہ الصلوات والسلام کو کوفہ بھیجا تو ان کے اوّلین انصار میں یہ ابوثمامہ صائدی سلام اللہ علیہبھی تھے اور جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام نے انہیںخزانہ دار ی کا عہدہ دیا تھا اور اہل کوفہ جوکچھ خمس یا نصرت کی مد میں پیش کرتے تھے وہ ابوثمامہ صائدی سلام اللہ علیہہی وصول کرتے اور اس مال سے اسلحہ ٔجنگ کی خریداری کا انہی کو حکم فرمایا گیا اور باہر سے آنے والے اموال بھی یہی وصول کرتے تھے اور اسلحہ بھی یہی خرید فرماتے تھے …پھر عبید اللہ بن زیاد ملعون کے کوفہ آنے کے بعد کوفہ کی فضا بدلی اور سارا کوفہ آپ کو چھوڑ گیا تو اس دور میں جناب امیر مسلمعلیہ الصلوات والسلام نے ایک مرتبہ جب جناب ہانی بن عروہ کی سلام اللہ علیہرہائی کیلئے قصر دار الامارہ کا محاصرہ فرمایا تھا تو اس وقت بنی حمدان کے پورے قبیلے کی طرف سے علمبردار ابوثمامہ صائدی سلام اللہ علیہہی تھے اور انہوں نے اس دوران پوری پامردی کا مظاہرہ کیا … پھر کوفہ کی فضا اور بدلی تو اورلوگوں کی بے وفائی کی وجہ سے جناب امیر مسلمعلیہ الصلوات والسلام کو پوشیدہ ہونا پڑا تھا تو اس وقت جناب ابوثمامہ صائدی سلام اللہ علیہبھی اپنے خاندان میں چھپے رہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار