

Loading content...
اس کی مثال ہمارے سامنے یحییٰ بن ہانی سلام اللہ علیہ کی ہے کیونکہ ان کا نانا عمر ابن حجاج زبیدی تھا اور انہوں نے اس ملعون پر حملہ کرکے بتایا تھا کہ اہل حق کارشتہ صرف حق سے ہوتا ہے اور حق کا کوئی رشتہ دار نہیں ہوتا اسی طرح باطل کا ایک کردار ہے جس نے یہ درس دیا ہے کہ باطل کا رشتہ بھی صرف باطل سے ہوتا ہے اور باطل کسی کا رشتہ دار نہیں ہوتا جب تک باطل سارے رشتوں سے مجرد نہیں ہوتا اس وقت تک وہ خالص باطل نہیں ہوسکتا اسی طرح جب تک اہل حق اپنے ہرقسمی دنیاوی رشتوں سے مجرد اور بے نیاز نہیں ہوتے اس وقت تک ان کا حقخالص نہیں ہوتا یعنی حق اور باطل دونوں میں خلوص کی پہچان یہی ہے کہ ان کا کوئی ذاتی طور پر تعلق دار نہ ہوگا،اگر ذرہ برابر بھی کسی رشتے کی کشش باقی ہے تو اس میں خلوص کا فقدان ہوگا یا کمی ہوگی… شامیوں کے واقعات دیکھیں کہ اہل باطل کی ایک مثال حارث بن عروہ ملعون ہے جس نے اپنی بیوی بیٹا اور ساس تک کو شہید کردیا اور اسی طرح کی ایک مثال جناب ابوثمامہ صائدی سلام اللہ علیہ کے سوتیلے بھائی قیس بن عبداللہ ملعون کی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار