

Loading content...
اور جب انسان خیر محض یا شر محض بن کر سوچتا ہے یا حق محض یا باطل محض بن کر سوچتا ہے تو پھر حق اور باطل میں نہ کوئی رشتہ نظر آتا ہے نہ کوئی تعلق بلکہ ان کے مابین صرف ایک تعلق نظر آتا ہے کہ ان کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے اور ہے تو دشمنی کا رشتہ ہے اوراس کے سواکوئی رشتہ اور تعلق موجود ہی نہیں ہے اور جب انسان اس بات کو سمجھ لیتا ہے تو اس کے سامنے رشتوں کی کوئی دیوار کھڑی نہیں ہوتی بلکہ وہ یا عین حق ہوتا ہے یا عین باطل ہوتا ہے اور اس وقت یہ فلسفہ سمجھ آتا ہے کہ حق کسی کا رشتہ دار نہیں ہوتا اور باطل بھی کسی کا تعلق دار نہیں ہوتا کیونکہ حق حق ہوتا ہے جو نہ کسی کا باپ ہوتا ہے، نہ بیٹا، نہ بھائی، نہ سگا سمبدھی، بس وہ حق ہوتا ہے جس کا حقیقت سے تعلق ہوتا ہے باقی کسی چیزسے کوئی ناطہ نہیں ہوتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار