

Loading content...
میرے عرض کرنے کا مقصد یہ ہے کہ انسان اپنے سامنے رشتوں تعلقات عامہ اور معاشرے کے معاشرتی رشتوں اور تعلقات کی دیواروں میں ہمیشہ محصور رہتا ہے اور یہ نہیں سوچتا کہ یہ دیواریں تو اسے مرنے سے نہیں روک سکتیں یعنی نہ ہی ملک الموت کو روک لینا ہے اور نہ ہی ان دیواروں میں سے کسی دیوارنے نکیرین کو روک لینا ہے اور نہ ہی ان دیواروں میں سے کسی دیوار نے روز حساب کو روک لینا ہے اور نہ ہی جہنم جانے میں حائل ہوسکنا ہے ہاں اگر یہ حائل ہوسکتی ہیں تو صرف اس حیات ناپائیدار میں راہ حق میںحائل ہوسکتی ہیں ورنہ ان میں اور کسی قسم کی رکاوٹ بننے کی صلاحیت موجود ہی نہیں ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار