

Loading content...
ان مفروضہ چٹانوں میں سے کچھ چٹانیں رشتوں اور معاشرے اور سوسائٹی کی ہوتی ہیں جیسا کہ ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ بہت سے ہندو صرف اس لئے مسلمان نہیں ہوتے کہ انہیں یہ یقین ہوتا ہے ان کے رشتہ داراس کے ساتھ سوشل بائیکاٹ کردیں گے اور وہ ان کے بغیر اپنی زندگی کیسے گزارے گا یہی خوف اسے ہمیشہ کھائے رہتا ہے وہ دلی طور پر مسلمان ہونے کے باوجود اظہار نہیں کر سکتا اور نہ ظاہری طور پر مسلمان ہوسکتا ہے اسی طرح بہت سے دیگر مذاہب کے لوگ آل پاکعلیہ الصلوات والسلام کے دین کو اختیار نہیں کرتے کہ معاشرے میں ان کی جگہ ختم ہوجائے گی … کافی لوگوں کو دیکھا ہے کہ وہ معاشرے اور ماحول کے ڈر سے پابندی حلال و حرام اختیار نہیں کرتے اور ان کا یہی عذر لنگ ہوتا ہے کہ اگر ہم تقویٰ اور پرہیزگاری اختیار کرلیں گے تو معاشرے میں کیسے رہیں گے آخر دنیا داری بھی تو بھگتانا ہے اس دنیا کی چلتی گاڑی کے ساتھ ہمیں تو چلنا ہے اس لئے ہمیں وہی کچھ کرنا چاہیے جو ہمارا معاشرہ کررہا ہے اور معاشرے میں حلال و حرام کی کوئی پرواہ نہیں تو نہ ہو مگر ہمیں ان کے ساتھ معاشرت رکھنا لازم ہے ورنہ ہم زندہ نہ رہ سکیں گے … یہ وہ باتیں ہیں جو انسان کو راہ حق کی طرف چلنے سے روکتی ہیں اور بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم اگر معاشرے میں حلال خوری کرنا شر وع کردیں تو ان سے علیحدہ ہوجائیں گے … یا اور بہت سی مجبوریاں بتاتے ہیں کہ اگر ہم ان میں نہ رہیں گے تو انہیں دین کون سکھائے گا؟ ان میں حق کی باتیں کون بیان کرے گا اس لئے ہم ان کے ساتھ رہیں گے ان کے ساتھ کھائیں پئیں گے تو وہ ہماری باتیں سنیں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار