

Loading content...
دوستو!…یہ ایک حقیقت ہے کہ جب انسان راہ حق کی طرف مہاجرت اختیار کرتا ہے تو اس کے راستے میں لاتعداد رکاوٹیں آتی ہیں جو در اصل حجابات ظلمانی ہوتے ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ ان کا کوئی حقیقی وجود ہوتا ہی نہیں بلکہ مفروضہ پہاڑ ہوتے ہیں جنہیں انسان عبور کرنا اپنے لئے محال سمجھتا ہے جبکہ وہ کہرے کے پہاڑ ہوتے ہیں دھول کی چٹانیں ہوتی ہیں دھند کی دیواریں ہوتی ہیں جب انسان انہیں عبور کرنا چاہتا ہے اسے ذرا بھر مزاحمت کا سامنا نہیں ہوتا مگر انسان ان مفروضہ پہاڑوں کو عبور کرنے سے ڈرتا ہے اس لئے ان کی طرف سفر کرتا ہی نہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار