

Loading content...
دوستو !… یہ ایک حقیقت ہے کہ جناب صالح علیہ السلام کی ناقہ کو ایک شخص نے شہید کیا پھر کچھ لوگوں نے اس قاتل سے دوستی باقی رکھی، کچھ لوگوں نے کہا یہ اس کا ذاتی فعل ہے ہمیں اس سے کیا لینا دینا…یعنی کچھ اس کے ساتھی تھے اور کچھ غیرجانبدار تھے جب اس قوم پر عذاب اِلٰہی کا نزول ہوا تو جو غیر جانبدار تھے وہ بھی عذاب میں معذب تھے کہ انہوں نے دین کے معاملے میں غیرت نہیں کی اور ظالمین سے اپنے تعلقات منقطع نہیں کئے اس جرم میں انہیں بھی شریک عذاب کردیا گیا کیونکہ فرمان ہے کہ ٭الراضی کشریک جو کسی کے کسی فعل پر راضی ہے وہ اس کے فعل میں شریک مانا جاتا ہے اور ترک تعلق نہ کرنے والے اور خاموش بیٹھ جانے والے بھی مجرم کے جرم میں شریک تصور ہوتے ہیں کیونکہ خاموشی بھی نیم رضا ہوتی ہے … اسی طرح اصحاب سبت کو حکم تھا کہ وہ ہفتہ کے دن مچھلیوں کا شکار نہ کریں، انہوں نے ہفتہ کے دن مچھلیوں کو دریا او ر ندی نالوں میں جال لگاکر روک لیا تھااور شکار اتوار کے دن کیا تھا مگر اللہ جل جلالہ نے انہیں مسخ کردیا اور جن لوگوں نے ان کا ساتھ نہیں دیا تھا اور انہیں روکا بھی نہیں تھا انہیں بھی ان کے ساتھ مسخ کردیا گیا تھااور جن لوگوں نے ان کے ساتھ تعلقات منقطع نہیں کئے تھے انہیں بھی شریک عذاب کیا گیا کیونکہ ایک قتل کرتا ہے اور دوسرا مقتول کی مدد نہیں کرتا یا اسے قتل ہونے دیتا ہے یہ بھی مقتول کا قاتل ہوتا ہے اور جو قاتل کے فعل پر راضی ہوتا ہے کہ اس نے اچھا کیا ہے وہ بھی قاتلین میں شامل تصور ہوتا ہے اور جس نے غیرجانبداری کا مظاہرہ کیا اور قاتل سے قطع تعلق نہ کیا وہ بھی قاتل ہی تصور ہوتا ہے … اس بات سے ہمیں یہ درس ملتا ہے کہ تمہارے ولی العصرعلیہ الصلوات والسلام غیبت میں گریہ فرما رہے ہیں کچھ لوگ ان کے دشمن ہیں، کچھ لوگ ان کی غیبت پر خوش ہیں، کچھ لوگ اجنبی بنے ہوئے ہیں اور انہیں احساس تک نہیں ہے کہ ان کے ولی العصر عجل اللہ فرجہ الشریف صدیوں سے پردہ غیبت میں خون کے آنسو بہا رہے ہیں توان کے بارے میں جو فیصلہ لینا ہے وہ کتاب کربلا میں کھول کربیان کیا گیاہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار