

Loading content...
راوی بیان کرتا ہے کہ اس کے بعد مجھے بلایا گیا اور مجھے دیکھتے ہی سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا او ملعون ازل تو بھی ہمارے لخت جگرعلیہ الصلوات والسلام کا قاتل ہے؟ … میں نے عرض کیا کہ آقا میں کربلا میں موجود ضرور تھا مگر میں نے کوئی ظلم بھی نہیں کیا بلکہ ابن زیاد ملعون کے خوف سے کربلا آیا تھا اور بالکل غیر جانبدار ہوکے سب سے کنارہ کش ہوکر دور بیٹھا رہا تھا … یہ سن کر سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عالم جلال میں فرمایا او ملعون ازل تو نے کوئی ظلم نہیں کیا تھا تو ظالمین کی اجتماعیت میں اضافے کا موجب تو بناتھا تو نے ظالمین کی اجتماعیت کو بڑھا کر قاتلین کی حوصلہ افزائی کی اور ہمارے لعل کی نصرت کی آوازیں سن کر تمہارے کان پر جوں تک نہ رینگی اس کے باوجود توکہتا ہے کہ تو قاتلوں میں شامل نہیں تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار