

Loading content...
دوستو!… اس انٹر ٹین منٹ (Intertainment) کے شعبے کی نمائندگی بھی کربلا میں موجود ہے … یہاں اپنی اس بات کو میں دہرانا پسند کروں گا تاکہ ذہن نشین رہ جائے کہ قافلہ پاک کی روانگی مدینہ سے واپسی مدینہ تک کو میں کربلا تصور کرتا ہوں … اب آپ اس ایک سال اور ایک ماہ کے سفر میں اس شعبے سے تعلق رکھنے والے بہت سے کردار دیکھیں گے … میدان کربلا میں لشکر یزید ملعون میں گانے اور ناچنے والی عورتیں اور گانے بجانے والے سیاہ فام غلام جو شب عاشور بھی اپنی محفل جمائے ہوئے تھے … دوسری طرف سر اور آواز سے تعلق رکھنے والے جناب طرماح جیسے خوش الحان لوگ اپنی دلکش آواز میں قرآن کی تلاوت فرمارہے تھے شعبہ ایک تھا عمل جد اجدا تھا یعنی ایک طرف درباری گویوں کا کردار بھی موجود ہے اور دوسری طرف جناب طرماح بن عدی سلام اللہ علیہ کا لحن داؤدی بھی ہمارے سامنے موجود ہے اب رول پلے (Role-play) کرنے والے کی صوابدید پر ہے کہ وہ کس کا کردار ادا کرتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار