

Loading content...
دوسری طرف وہ علمائے حق تھے جو سر پر کفن باندھ کر اپنے ولی العصرعلیہ الصلوات والسلام کی نصرت میں سینہ سپرکئے ہوئے تھے اور ہمیں یہ درس دے رہے تھے کہ ہر دور میں بکنے والے علما بھی ہوتے ہیں جو حکومتوں اور اداروں کے ہاتھوں بک کر باطل کی ترویج کرتے ہیں یا پھر پیسے لے کر حق بیان فرماتے ہیں تو ان میں ظاہری طور پر تو ایک فرق ہے مگر معنوی اعتبار سے ان دونوں میں کوئی فرق نہیں ہوتا کہ کیونکہ اہل حق نے پیسے دے دئیے تو انہوں نے اپنے ولی العصرعلیہ الصلوات والسلام کی شان بیان کردی اگر وہ پیسے نہ دیتے اور اہل باطل باطل کی مدح سرائی کے منہ مانگے دام دیتے تو یہ ان کے ساتھ ہوتے یعنی جو لالچ میں کچھ کرتا ہے اس کا کوئی دین یا ذاتی نظریہ سوائے دولت یا لالچ کے کچھ نہیں ہوتا اور عرفائے عظام رضوان اللہ علیہم تو فرماتے ہیں کہ لالچ لالچ ہے چاہے جنت اور عقبیٰ ہی کا کیوں نہ ہو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار